2رکنی چور گینگ گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد

2رکنی چور گینگ گرفتار، 4 موٹر سائیکل برآمد

میانوالی(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس اور AVLS ٹیم کی مشترکہ کاروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 4 موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ 99 ہزار روپے برآمد۔۔۔

 تھانہ سٹی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گرفتار موٹر سائیکل چور شہزادو گینگ کے ملزمان شہزاد ولد شریف سکنہ ذلہ اور شہباز شکیل ولد شکیل سلیم سکنہ محلہ ہاشم شاہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر سٹی ایریا سے 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ 99 ہزار روپے برآمد کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں