منشیات فروش گرفتار،30لٹر شراب 100لٹر لہن برآمد،مقدمہ درج

منشیات فروش گرفتار،30لٹر شراب  100لٹر لہن برآمد،مقدمہ درج

بھلوال (نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال صدر پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم نصر کے قبضے سے 30 لٹر شراب، 100 لٹر لہن اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں