قتل کے 3 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

 قتل کے 3 مقدمات میں  مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

بھلوال (نمائندہ دنیا) تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم اکرام اللہ تین مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا تھا جبکہ اس کے خلاف دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں