21 مقدمات میں مطلوب 2 گینگز کے 4 کارندے گرفتار
متین،ذیشان،ساجد اور سکندر سے 11لاکھ کی موٹر سائیکلیں رکشہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے 21 مقدمات میں مطلوب 2 گینگز گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مسروقہ مال برآمد کر لیا گیاپولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے 21 مقدمات میں مطلوب 2 گینگز کے ارکان متین،ذیشان،ساجد اور سکندر کو گرفتار کر لیا، گرفتار گینگ کے قبضہ سے 11 لاکھ روپے کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں،رکشہ،بجلی میڑ اور موٹر پمپ برآمدہوا، ملزمان کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ برآمد مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ۔