جنرل منیجر کمپنی کو دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا کر مستعفی ہو گیا
اعجاز علی کا رقم اور کمپنی کی گاڑی واپس کرنے سے انکار ،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نجی ادارے کے جنرل منیجر نے کمپنی کو دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا کر استعفیٰ دیدیا، بتایا جاتا ہے کہ نجی پینٹ کمپنی کے سابق جنرل منیجر اعجاز علی کے خلاف گزشتہ روز تھانہ سٹی میں کمپنی حکام کی جانب سے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا گیا کہ موصوف نے کمپنی کی لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم اکاؤنٹ میں جمع کروانے کے بجائے مبینہ طور پر بد نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پاس رکھی اور استعفیٰ دے کر مذکورہ رقم اور گاڑی کی واپسی سے انکار کر دیا، کمپنی نے مجموعی طور پر دو کروڑ روپے کی عدم ادائیگی کا دعویٰ کیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔