تلخ کلامی پر گاڑی کی ٹکر مار کر 2 افراد کی ٹانگیں توڑ دیں

تلخ کلامی پر گاڑی کی ٹکر مار کر 2 افراد کی ٹانگیں توڑ دیں

بلال کار زگ زیگ چلا رہا تھا،روکنے پر اکبر اور حیدر کو روند کرفرار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تلخ کلامی پر کارسوار نے گاڑی دو افراد پر چڑھا دی جس سے دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، بتایا جاتا ہے کہ 92موڑ پر محمد بلال کو کار زگ زیگ چلانے سے منع کیا جس پر بلال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد اکبر کو تشدد کا نشانہ بنایا ملزم بعدازاں گاڑی میں جا بیٹھا اور گاڑی سٹار ٹ کر کے تیزی سے دوڑا کر محمد اکبر پر گاڑی چڑھا دی جس سے محمد اکبر اور ساتھ کھڑے حیدر علی کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے تین نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں