مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے ایصالِ ثواب کیلئے روحانی اجتماع

مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے  ایصالِ ثواب کیلئے روحانی اجتماع

کلورکوٹ(نامہ نگار)جامعہ رحیمیہ حسینیہ کلورکوٹ میں مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے ایصالِ ثواب اور دعا کے لیے ایک پُراثر اور روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور علاقہ بھر سے وابستہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم بزرگ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر جامعہ کے مدیر مولانا محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا سانحئہ ارتحال پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں