خوشاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 641 چالان، 7 لاکھ روپے جرمانہ
خوشاب (نمائندہ دنیا) ضلع خوشاب میں ٹریفک پولیس نے ’’ٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء‘‘کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔
ڈی پی او آفس سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ضلع کی مختلف سڑکوں پر چیکنگ کے دوران 641 گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 122، ہیلمٹ نہ پہننے پر 104، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنے پر 10 جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر متعدد چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ 16 نابالغ ڈرائیوروں، 32 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، 9 اوورلوڈ گاڑیوں اور 5 کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔