ایف بی آر کا چھاپہ، 78 لاکھ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

ایف بی آر کا چھاپہ، 78 لاکھ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

چک 23 جنوبی کے گھر میں کارروائی ،سگریٹس کے 100کارٹن پکڑے گئے

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )نواحی علاقہ چک 23 جنوبی کے ایک گھر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بڑی مقدار برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی،چھاپے کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے تقریباً 100 کارٹن برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 78 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں