مذاکرات کامیاب،سٹون ٹرانسپوٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے ساتھ مذاکرات کے بعد سپلائی شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سٹون ٹرانسپورٹرز اور سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر سٹون ٹرانسپوٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہڑتال ختم ہونے کے بعد سٹون کی سپلائی کا عمل شروع کر دیا گیاٹریفک آرڈیننس 2025میں درج بھاری جرمانے اور دیگر سزاوں کے خلاف سٹون ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی سٹون ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال کا گیارہ روز جاری رہی ایشیاء کی سب سے بڑی سٹون انڈسٹری میں گیارہ روز کاروبار مکمل بند رہاہڑتال کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار جبکہ یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔