یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

یتیم بچوں میں تحائف تقسیم  کرنے کی تقریب کا انعقاد

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب مقامی مارکی میں منعقد کی گئی، اس موقع پر مہمان خصوصی فیصل شہزاد چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر کورٹ مومن۔۔۔

 ڈپٹی ایجوکیشن طاہرہ نسرین، شیبہ تحصیل کوٹ مومن، علامہ مشہور سماجی کارکنان کوثر سیدہ، سید باقی شیرازی، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نظر عباس نقوی دیگر نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ،یہ پروگرام علی ولی اللہ کمیٹی کے فلاحی کاموں کا حصہ تھا جس کا مقصد یتیم بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے ضروری سامان فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے بچوں کو اچھے معیار کے جوتے، موزے، ٹوپیاں اور مزید سردی کے خلاف حفاظتی سامان فراہم کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں