بھلوال میں چکن فروشوں کی من مانیاں، مقررہ نرخ نظر انداز

 بھلوال میں چکن فروشوں کی من مانیاں، مقررہ نرخ نظر انداز

دکانوں کے باہر آویزاں نرخ نامے محض نمائشی اقدام ثابت ہور ہے ہیں

 بھلوال (نمائندہ دنیا)بھلوال شہر میں چکن فروشوں نے سرکاری نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے من مانی قیمتوں پر چکن فروخت کرنا شروع کر دیا ہے ۔ دکانوں کے باہر آویزاں نرخ نامے محض نمائشی ثابت ہو رہے ہیں جبکہ خریداروں کو مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقامی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر چکن کی سرکاری ریٹ لسٹیں جاری کرتی ہے ، تاہم ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

چکن فروش دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں تو کرتے ہیں مگر عملی طور پر اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب زائد قیمت پر چکن فروخت کرنے پر اعتراض کیا جاتا ہے تو دکاندار یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ ریٹ لسٹیں صرف انتظامیہ کی کارروائی سے بچنے کیلئے لگائی گئی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد نرخ وصول کرنے والے چکن فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، دکانیں سیل کی جائیں اور انہیں سرکاری نرخوں پر فروخت کا پابند بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں