چوک فتح خان بگھور کی تعمیر آخری مرحلے میں، 23 دسمبر کو افتتاح ہوگا،انجینئر گل اصغر بگھور
خوشاب(نمائندہ دنیا)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ انہیں ووٹ ملیں یا نہ ملیں، ان کی اولین ترجیح علاقہ تھل کا نام روشن کرنے والے مقامی ہیروز کو باعزت مقام دلانا ہے۔
آدھی کوٹ روڈ پر تعمیر ہونے والا چوک فتح خان بگھور تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور ان شاء اللہ 23 دسمبر کو وہ خود اس کا افتتاح کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے والد کے نام پر تونسہ میں سردار فتح محمد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے والد کے نام سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا، جس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔