سیوریج کے بحالی مرمت کے میگا پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

 سیوریج کے بحالی مرمت کے میگا  پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

میانوالی(نامہ نگار)شہر کی سیوریج کے بحالی مرمت کے میگا پروجیکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلا س میں تعمیراتی محکموں کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہو ئے بتا یاکہ6 ارب 45کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے سیور یج اور سینی ٹیشن کے اس منصوبے پر جلد کا م کا آغاز کر دیا جا ئے گا جس کے تحت سیوریج لائنوں، سٹرکوں، سٹریٹ لائٹس اور شہر کے پارکوں کی بحالی مر مت کی جا ئے گی۔ اورنکا سی وآب کیلئے ڈسپوزل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں