موسمِ سرما میں بچوں کیلئے والدین غیر معمولی احتیاط کریں،ڈاکٹر
کمسن بچوں کو نیم گرم پانی اور گھر کی بنی ہوئی سادہ غذا دیں ،ڈاکٹر ظفر اقبال
خوشاب (نمائندہ دنیا) ممتاز ماہر امراضِ اطفال و نوزائیدگان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی خصوصاً سردیوں میں بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے والدین کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں، اس لیے انتہائی احتیاط ناگزیر ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹھنڈا پانی، غیر معیاری بازار کی مٹھائیاں اور چاکلیٹس بچوں کے گلے اور سینے کو متاثر کر سکتی ہیں۔ والدین کمسن بچوں کو نیم گرم پانی اور گھر کی بنی ہوئی سادہ غذا دیں تاکہ نظامِ ہاضمہ درست اور قوتِ مدافعت بہتر رہے ۔ڈاکٹر ظفر اقبال نے خبردار کیا کہ سردیوں میں نمونیا بچوں کے لیے ایک خطرناک مرض ثابت ہو سکتا ہے ۔