چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرتھ اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ سرگودھا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔۔۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر اور فعال ادارے کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے ۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مکمل سپورٹ سے سرگودھا میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا۔