منظور حیات کالونی سے 23سالہ نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ،اغوا کا شبہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منظور حیات کالونی سے 23سالہ نوجوان پر اسرار طور پر غائب ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ ہارون اعجاز گھر سے بازار جانے کیلئے نکلا۔۔۔
کافی دیر بعد واپس نہ آیا تو اہل خانہ نے اس کی تلا ش شروع کر دی،تاہم اس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا، جس پر ورثا ء نے اسکے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش کا دائرہ وسیع کر دیا۔