محکمہ صحت کی 1885 کلینکس کی انسپکشن ،21 مقدمات

محکمہ صحت کی 1885 کلینکس کی انسپکشن ،21 مقدمات

فیصل آباد (نیوز رپورٹر) 12 ماہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے دوران 1885 کلینکس کی انسپکشن کی گئی۔۔۔۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دورانِ انسپکشن 629 کلینکس کے چالان کئے گئے جبکہ 21 اتائی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق یہ کارروائیاں چاروں ٹاؤنز کے ٹاؤن انچارجز اور تحصیل کی سطح پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور غیر قانونی پریکٹس کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نان کوالیفائیڈ اور اتائی ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے نام پر ان کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، جبکہ محکمہ صحت کے بعض اہلکار صرف نمائشی یا معمولی کارروائیاں کر کے اعلیٰ افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں