اسسٹنٹ کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیوہسپتال، محلہ عالم آباد کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیوہسپتال، محلہ عالم آباد کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بھکر کا ڈی ایچ کیوہسپتال، محلہ عالم آباد کا دورہ صفائی ستھرائی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ ،ادویات کی دستیابی کا جائزہ لی۔۔

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھکر غلام محی الدین رضا نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت محلہ عالم آباد کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ علاقے میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور نکاسی آب سمیت تمام امور پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے صبح سویرے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کیمطابق ہسپتال میں مریضوں کیلئے صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں تاکہ مریضوں کو ہسپتالوں اور مراکز صحت پر بروقت اور معیاری طبی سہولیات میسر آسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں