4 منشیات فروش گرفتار ،470لٹر شراب برآمد کر لی گئی

4 منشیات فروش گرفتار ،470لٹر شراب برآمد کر لی گئی

4 منشیات فروش گرفتار ،470لٹر شراب برآمد کر لی گئی محمد لنگر ،شیرون مسیح،محمد صہیب ، شمروز خالد کے خلاف مقدمات درج۔۔۔

میانوالی، واں بھچراں (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) 4شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 470لٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے ، تھانہ واں بھچراں پولیس نے شراب فروش کو گرفتار کر کے 60 لٹر شراب برآمد کر لی ، محمد لنگر سکنہ پکہ گہنجیرہ سے شراب برآمد کی گئی ،۔ تھانہ سٹی پولیس نے بھی 3 شراب فروش گرفتار کرکے 410 لٹر شراب برآمد کر لی ، دوران چیکنگ شیرون مسیح سکنہ وانڈھی روشن والی سے 100 لٹر شراب، محمد صہیب اسلم سکنہ محلہ شیرمان خیل سے 110 لٹر شراب، شمروز خالد سکنہ وانڈھا پرائیں خیلانوالہ سے 200 لٹر شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں