کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے‘ڈاکٹر سکندر حیات ‘عدنان افضل
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور رائے میڈیکل کالج کے سینئر میڈیکل سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان افضل گوندل نے کہا ہے۔۔۔۔
کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور کھیل کے میدان آباد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ معاشرہ سے منفی رجحانات کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت ممکن بنائی جاسکے ، کھیل کے گراؤنڈ آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ قائد اعظم سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے ملک و قوم کے وسیع تر مفادات میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے جامع حکمت عملی ترتیب دے تاکہ ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے ۔