بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر فیصل آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹوں پر 24گھنٹے چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
اسی سلسلے میں چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر کارروائی کے دوران فیصل آباد پولیس کو مطلوب عدالتی اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج چیک پوسٹ نے ای پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے دورانِ چیکنگ شاداب عامر کو گرفتار کیا، جو تھانہ ٹھیکری فیصل آباد کے مقدمہ میں عدالتی اشتہاری تھا۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے بعد تھانہ کندیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں سے اسے فیصل آباد پولیس کے سپرد کیا جائیگا۔