سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے لئے سنجیدہ اور مخلص قیادت کی اشد ضرورت :منیب سلطان چیمہ

سیاسی استحکام، معاشی بہتری کے  لئے سنجیدہ اور مخلص قیادت کی اشد  ضرورت :منیب سلطان چیمہ

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )سابق صوبائی وزیر چوہدری منیب سلطان چیمہ نے موجودہ ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔۔۔

کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ، جس میں سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور مخلص قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کا براہِ راست نقصان عام آدمی کو پہنچ رہا ہے ، مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

 موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں