بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بھاگٹانوالہ میں 23 الف جنوبی کے رہائشی ندیم شہاب کی مدعیت میں راجہ اظہر سہیل کیخلاف بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ملزم راجہ اظہر سہیل نے پلاٹ کی خریداری کے سلسلے میں مدعی ندیم شہاب سے 15 لاکھ روپے نقد وصول کیے ، تاہم نہ تو پلاٹ کی رجسٹری کروائی اور نہ ہی قبضہ دیا۔ شہری کی جانب سے تقاضا کرنے اور معززین علاقہ کے دباؤ پر ملزم نے رقم کی واپسی کیلئے ایک چیک دیا، جو بوگس ثابت ہوا۔مدعی کی درخواست پر تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔