24گھنٹے میں 386چالان‘7لاکھ،15ہزار جرمانے
24گھنٹے میں 386چالان‘7لاکھ،15ہزار جرمانے 125گاڑیاں بند، بغیر ہیلمٹ 90، بغیر نمبر لائسنس 54چالان
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی ٹریفک پولیس کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری‘وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن یکساں قانون کا نفاذ اور محفوظ پنجاب کے تحت آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ڈی ٹی او طیب علی شاہ کی زیر قیادت میانوالی ٹریفک پولیس کا صوبائی موٹر وئیکلز نئی ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ۔
ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 386 چالان کرکے مجموعی رقم 7لاکھ 57 ہزار روپے کے جرمانے کیے اور 125 گاڑیوں کو بند کیا۔ بغیر ہیلمٹ 90، بغیر نمبر لائسنس 54 ، بغیر نمبر پلیٹس 86، ون وے کی خلاف ورزی 5کیخلاف چالان اور جرمانے کیے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں کل 342ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جن میں 328موٹر سائیکل اور 14موٹر کار، ڈرائیونگ لرنر 389کے جاری کیے گئے۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔