پختون گروپوں میں مسلح تصادم‘ ایک شخص قتل ‘2 بھائی زخمی
پختون گروپوں میں مسلح تصادم‘ ایک شخص قتل ‘2 بھائی زخمی میوہ خان اور گل جہان نے تلخ کلامی کا بدلہ لینے کیلئے شائستہ خان کونشانہ بنایالاش اور زخمیوں عالم خان اور فیروز خان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم فرار
خوشاب (نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی علاقہ پل نہر، پل جبی میں پختون قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مٹھہ ٹوانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول شائستہ خان کی نعش اور زخمیوں عالم خان اور فیروز خان کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول فریق کی ایک روز قبل میوہ خان اور گل جہان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔اتوار کی صبح ملزمان نے مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شائستہ خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے دو بھائی زخمی ہو گئے ۔ ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے ۔