قتل کیس:مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ روپے جرمانہ

 قتل کیس:مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ روپے جرمانہ

قتل کیس:مجرم کو سزائے موت‘10لاکھ روپے جرمانہ محمد اکرم کے خلاف چالان گزشتہ سال پیش کیا گیا،بے گناہی ثابت نہ کرسکا

خوشاب (نمائندہ دُنیا)مقامی عدالت نے تھانہ سٹی جوہر آباد کے مقدمہ قتل میں ملوث محمد اکرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف گزشتہ برس مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ سماعت کے دوران ملزم اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا۔ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے مقدمے کی مؤثر پیروی اور قاتل کو سزا دلوانے پر تفتیشی افسر اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں