بھکر موڑ پر خوبصورت پینٹنگ ‘مسافروں کیلئے بینچ نصب ہونگے

 بھکر موڑ پر خوبصورت پینٹنگ ‘مسافروں کیلئے بینچ نصب ہونگے

بھکر موڑ پر خوبصورت پینٹنگ ‘مسافروں کیلئے بینچ نصب ہونگے شہر کا حسن بڑھے گا بلکہ گندگی اور گرد و غبار میں بھی کمی آئے گی،عارف انجم

کلورکوٹ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے کہا ہے کہ بھکر موڑ پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے خوبصورت پینٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، جبکہ مسافروں کی سہولت کیلئے اسی مقام پر بیٹھنے کے لیے بینچ بھی نصب کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی گرانٹ سے کلورکوٹ شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ کی ہدایات پر کلورکوٹ بھکر روڈ پر بھکر موڑ، عدالت کی دیوار کے باہر خوبصورت پینٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس سے علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف انجم کا کہنا تھا کہ پینٹنگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے مسافروں کے بیٹھنے کے لیے بینچ بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ اس اقدام سے نہ صرف شہر کا حسن بڑھے گا بلکہ گندگی اور گرد و غبار میں بھی کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں