مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ضلع میانوالی کا معمول کا اجلاس

مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ضلع میانوالی کا معمول کا اجلاس

مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ضلع میانوالی کا معمول کا اجلاسامیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے صدارت کی

میانوالی (نامہ نگار)مجلسِ شوریٰ جماعت اسلامی ضلع میانوالی کا معمول کا اجلاس،نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر فاروق کی خصوصی شرکت.15جنوری سے عوامی ریفرنڈم کا آغاز کیا جائے گا۔ ضلعی شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد کی زیر صدارت منعقد ہوا.اجلاس میں 15جنوری سے پنجاب کے کالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تین روزہ عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر فاروق نے عوامی ریفرنڈم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں.یوسی چیئرمین کا انتخاب براہ راست کرایا جائے .مقامی حکومتوں کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق مکمل اختیارات دیے جائیں جن میں مالی اختیارات بھی شامل ہیں. بیوروکریسی کو مقامی حکومتوں کے تحت کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں