غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 6 ملزم گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پولیس نے چھ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا ۔
اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عبدالرحمان سے بندوق 12 بور اور آصف سے پسٹل 30 بور برآمد کی۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بلال اور عابد سے علیحدہ علیحدہ پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ اسی طرح تھانہ کینٹ پولیس نے بابر سے پسٹل 30 بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اشرف سے پسٹل 30 بور اور تھانہ لکسیاں پولیس نے ثقلین سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔