ڈی پی او بھکر کی منکیرہ میں کھلی کچہری سائلین کی درخواستوں پر فوری احکامات
منکیرہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے منکیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
جس میں کثیر تعداد میں سائلین نے شرکت کی اور اپنی درخواستیں پیش کیں۔ڈی پی او بھکر نے موقع پر ہی متعلقہ پولیس اسٹیشنز اور تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فوری اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے ۔