آٹھویں جماعت کیلئے پیک امتحان کی بحالی خوش آئند اقدام ہے :والدین

آٹھویں جماعت کیلئے پیک امتحان کی  بحالی خوش آئند اقدام ہے :والدین

کمرمشانی (نمائندہ دنیا)کمرمشانی کے مختلف والدین نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے آئندہ سال آٹھویں جماعت کیلئے پیک (PEC)امتحان کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ نمائندہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔

 والدین کا کہنا تھا کہ امتحانات کے خاتمے سے بچوں کی تعلیمی حالت بری طرح متاثر ہوئی تھی اور تعلیم کا معیار نمایاں طور پر گر چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ امتحان کی بحالی سے نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کو بھی زیادہ محنت کرنا پڑے گی، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں