واں بھچراں میں 26سالہ لڑکی اغوا، ڈھولچی کیخلاف مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)واں بھچراں میں محلہ نور پورہ کے رہائشی عابد ڈھولچی پر 26سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
متاثرہ لڑکی کے والد نعیم نے تھانہ واں بھچراں میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ کام پر گئے ہوئے تھے ، واپس آئے تو بیٹی گھر سے غائب تھی۔ پڑوسی دکاندار کے مطابق عابد لڑکی کو ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔