چشمہ بارڈر چیک پوسٹ پر سرگودھا پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا) بین الصوبائی بارڈر چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ پر ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ای پولیس ایپلیکیشن کی مدد سے ضلع سرگودھا پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
انچارج چیک پوسٹ نے دورانِ چیکنگ زر خان کو گرفتار کیا، جو تھانہ پھلروان سرگودھا کے مقدمہ یں مطلوب تھا۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد سرگودھا پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔