ہیلمٹ قانون پر ایف آئی آرز ظلم ہیں فوری خاتمہ کیا جائے :امجد فاروق گوندل

ہیلمٹ قانون پر ایف آئی آرز ظلم ہیں فوری خاتمہ کیا جائے :امجد فاروق گوندل

بھلوال (نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امجد فاروق گوندل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زبردستی فیصلے عوام پر مسلط کر رہی ہے۔

جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کی پابندی کے لیے جرمانے درست ہو سکتے ہیں، تاہم ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج ظلم کی انتہا ہے ۔ ایف آئی آر کسی بھی شہری، خصوصاً نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر دیتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج فوری طور پر ختم کیا جائے ۔اور جن بچوں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، انہیں کالعدم قرار دے کر سرکاری ریکارڈ سے نکالا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی جرمانوں سے نہیں بلکہ بہتر پالیسیوں سے ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں