ٹائون کمیٹی فاروقہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا،تیمور خان بلوچ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )ٹائون کمیٹی فاروقہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا،تفصیلات کے مطابق فاروقہ کی آبادی کو33271میں جھلا ر بلکا کی ملحقہ آبادی 454افرادکو شامل کر کے 33725ہو گئی
جس پر مونسپل کمیٹی کا درجہ ملا مسلم لیگی حلقہ ایم پی اے تیمور خان بلوچ نے اسکا اعلان اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا انھوں نے فاروقہ کی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے عوام کی مشکلات میں کمی واقعہ ہو گی اور انکے کافی مسائل حل ہو جائیں گے ۔