مدرسہ بلالیہ واں بھچراں میں دوسری سالانہ محفل حسن قرأت منعقد

 مدرسہ بلالیہ واں بھچراں میں دوسری  سالانہ محفل حسن قرأت منعقد

میانوالی (نامہ نگار)مدرسہ بلالیہ واں بھچراں میں دوسری عظیم الشان محفل حسنِ قرأت کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی سرپرستی سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ حضرت خواجہ خلیل احمد اور حضرت صاحبزادہ عزیز احمد نے کی۔محفل میں تنزانیہ سے آئے نامور قراء قاری عیدی شعبان اور قاری فردان آدم سمیت ملکی و غیر ملکی قراء نے نہایت خوبصورت اور پرسوز انداز میں تلاوتِ کلامِ پاک پیش کی، جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔مہتمم مدرسہ قاری ضیاء اللہ عثمانی نے اعلان کیا کہ آئندہ بھی یہ محفل ہر سال باقاعدگی سے منعقد کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں