بلدیاتی انتخابات کا اعلان خوش آئند، جمہوریت کی بنیاد مضبوط ہوگی:حافظ ضیاالرحمن

بلدیاتی انتخابات کا اعلان خوش  آئند، جمہوریت کی بنیاد  مضبوط ہوگی:حافظ ضیاالرحمن

بھلوال (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری حافظ ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند اقدام ہے ، جس سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں، جہاں سے لوگ سیاسی تربیت حاصل کر کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے مسائل کے حل کیلئے عوام کو ارکان اسمبلی کے دروازے پر جانا پڑتا ہے ، اس لیے بلدیاتی نظام ناگزیر ہے ۔حافظ ضیاء الرحمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی انتخابات کی مکمل تیاری کر لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں