موٹر سائیکل پر کام سے نکلنے والا 24سالہ نوجوان پر اسرار طور لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی محلہ عباس پور سے 24سالہ نوجوان پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حافظ شناور گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کسی کام سے نکلا جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ورثاء نے اس کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔