8ہزار روپے کے تنازع پر فائرنگ ،نوجوان زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 71شمالی میں موبائل فون کے 8ہزار روپے بقایا مانگنے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا
بتایا جاتا ہے کہ محمد عدنان سے آصف نے 14ہزار روپے میں موبائل فون خرید کر 6ہزار دیئے ،اور 8ہزار بقایا تھے گزشتہ روز رقم کا تقاضا کرنے پر دونوں کے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پر آصف نے پسٹل نکال لایا اور فائرنگ کر کے عدنان کو زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرارجبکہ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔