حد بندیوں میں مبینہ سیاسی مداخلت،اہم قصبات نظر انداز

حد بندیوں میں مبینہ سیاسی  مداخلت،اہم قصبات نظر انداز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نئے بلدیاتی نظام کے تحت ہونے والی حد بندیوں میں مبینہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے اہم قصبات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق بعض نئی میونسپل کمیٹیز کونظر انداز کردیا گیا انہی میں کوٹمومن کاعلاقہ للیانی ہے جو دو یونین کونسلوں پر مشتمل ہے للیانی فرسٹ اوررورل کو میونسپل کمیٹی نہیں بنایا جبکہ 46اڈا، بھابڑا کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دیا جا رہا ہے اسی طرح دھریمہ ،مڈ ھ رانجھا ، نہنگ کو بھی نظر انداز کیا گیا،جس پر ان علاقوں کے عوام میں تحفظات پائے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں