ڈی سی سرگودھا کمپلیکس کی افتتاحی تقریب التواء کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کی مصروفیات کے باعث ڈی سی سرگودھا کمپلیکس کی افتتاحی تقریب التواء کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 2019میں شروع ہونے والا منصوبہ فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر سے مکمل ہوا ہے جس کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب نے کرنا تھا اس حوالے سے دو مرتبہ تاریخ مقرر کی گئی اور آخری مرتبہ گزشتہ جمعرات کا دن مقرر تھا ،تاہم چیف سیکرٹری مصروفیت کی وجہ سے اس روز بھی نہ پہنچ سکے جس وجہ سے افتتاح نہ ہوسکا اب نئی تاریخ ملنے پر افتتاحی تقریب ہو گی ۔