یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور عملے کو بھی آوارہ کتوں کی تلفی پر لگا دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انتظامیہ نے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور عملے کو بھی آوارہ کتوں کی تلفی پر لگا دیا۔
جس سے یونین کونسلوں کے دفاترمیں عملہ نہ ہونے سے سائلوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سائلین کا کہنا ہے کہ یونین کونسلوں میں عملہ کی تعداد پہلے ہی کم ہے اور اب عملہ کی ڈیوٹی کتوں کو مارنے پر لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے برتھ اور وفات، نکاح کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے متعدد یونین کونسلوں میں نائب قاصد اور سیکرٹری نہیں ہیں،انہوں نے اربا ب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔