موٹر وے کی فینس جالی کاٹ کر 2قیمتی درخت چوری
موٹر وے کی فینس جالی کاٹ کر 2قیمتی درخت چوری دھند کافائدہ اٹھا کر واردات ،ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سالم کے قریب نامعلوم افراد موٹر وے کی فینس جالی کاٹ کر 2قیمتی درخت چوری کر کے فرار ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے دھند کا فائد ہ ا ٹھاکر دو بڑے درخت کاٹے اور لکڑی چوری کر کے لے گئے ،موٹر وے کی ویجی لینس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور رپورٹ حکا م بالا کو ارسال کرتے ہوئے تھانہ پھلروان میں نامعلوم افراد کیخلاف انچار ج ویجی لینس محمد عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا گیاپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لے گئے ۔