2بھائیوں کی خواجہ سراء کو ڈکیتی کیس میں پھنسانے کی کوشش
گنگنا نے مزمل کو لفٹ نہ کرائی تو موٹر سائیکل غائب کر کے جھوٹی کال چلا دی قمر اور اس کے بھائی مزمل کے خلاف مقدمہ درج،دونوں کو گرفتار کرلیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دوستی سے انکار پر خواجہ سراء کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش کرنے پر دو بھائی قانون کی زد میں آ گئے ،پولیس کے مطابق بخشہ کالونی سیال موڑ سے قمر نامی شخص نے ایمرجنسی 15پر کال کی کہ تین ڈاکوؤں جن میں گنگنا نامی ایک خواجہ سراء بھی شامل ہے نے میرے بھائی مزمل سے موٹرسائیکل چھین لیا ہے ،جس پر پولیس نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا کہ کال کرنیوالے شخص کا بھائی مزمل سیال موڑ پر کنگنانامی خواجہ سراء کے پاس گیا جس نے اسے دھتکارتے ہوئے دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا جس رنجش پر مزمل نے خود ہی موٹرسائیکل غائب کر کے اپنے بھائی کے ذریعے جھوٹی کال کی جبکہ خواجہ سراء گنگنا سے بھی پولیس پوچھ گچھ کی جس نے صورتحال سے لا علمی کا اظہار کیا جس پر دونوں بھائیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔