ملک کو باصلاحیت، ایماندار اور حقیقی محب وطن و عوام دوست قیادت میسر ہے ، شازیہ بانو

ملک کو باصلاحیت، ایماندار اور  حقیقی محب وطن و عوام دوست  قیادت میسر ہے ، شازیہ بانو

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی ساتویں بڑی ایٹمی قوت اور جنوبی ایشیاء کا اہم ترین ملک ہے۔

 جسے اﷲ تعالیٰ نے لا تعداد نعمتوں سے نواز رکھا ہے ، ملک میں موجودہ قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کیلئے حکومت سرگرم عمل ہے ، جن کے نتیجہ میں یہ عظیم ریاست معاشی استحکام حاصل کرے گی، ملک کو باصلاحیت، ایماندار اور حقیقی محب وطن و عوام دوست قیادت میسر ہے ، جس کی مثالی جدوجہد کے باعث پاکستان کا شمار جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا، عوامی بد حالی کا خاتمہ موجودہ سیاسی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں