ستھرا پنجاب کیلئے گاڑیاں موجود،ڈرائیورز کی منظوری نہ ہوسکی
ستھرا پنجاب کیلئے گاڑیاں موجود،ڈرائیورز کی منظوری نہ ہوسکی گاڑیاں چلنے سے قبل ہی خراب ہونے کا خدشہ ،فوری بھرتی کرنے کا مطالبہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ناقص منصوبہ بندی ستھرا پنجاب کے لئے گزشتہ ماہ خریدی جانیوالی کروڑوں روپے گاڑیاں روڈ پر چلنے سے قبل ہی خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے ان گاڑیوں کے چلانے کے لیے ڈرائیور بھرتی کرنے کی منظوری نہیں دی جبکہ سرگودھا سمیت بیشتر اضلاع کے لئے سینکڑوں گاڑیاں خریدکر انہیں واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا جارہا ہے جنکے پاس ڈرائیور نہیں ہے اناڑی ملازمین کے چلانے سے یہ گاڑیاں جلد خراب ہوسکتی ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر ارباب اختیار ماہر ڈرائیور بھرتی کر کے یہ نئی گاڑیاں ان کے حوالے کریں تاکہ حکومتی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔