بلدیاتی اداروں کی حدبندیاں،اعتراضات 14جنوری تک طلب

بلدیاتی اداروں کی حدبندیاں،اعتراضات 14جنوری تک طلب

ضلع میں 14 میونسپل کمیٹیز ،23لوکل گورنمنٹس ،دو ٹاؤن کارپوریشن بن رہے7 تحصیل کونسلز اور 14 میونسپل کمیٹیز قائم ،17جنوری تک اعتراضات طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی نگرانی میں بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے ، جس پر عوام اعتراضات اور تجاویز14 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں ،جب کہ جوابی اعتراضات 17جنوری تک جمع کراسکتے ہیں،عبوری مسودہ کے مطابق ضلع میں 14میونسپل کمیٹیز ،23 لوکل گورنمنٹس جبکہ دو ٹاؤن کارپوریشن جو سرگودھا شہر میں بن رہے ہیں،جبکہ باقی 7 تحصیل کونسلز اور 14میونسپل کمیٹیز قائم کی جائینگی،نئی بنانے بنائی جانے والی میونسپل کمیٹیز اور لوکل گورنمنٹ میں سرگودہاشہر میں دو ٹاؤن کارپوریشن، سرگودھا کارپوریشن ون اور سرگودھا ٹاؤن کارپوریشن ٹو ، تحصیل سرگودھا میں میونسپل کمیٹی بھاگٹانوالا میونسپل کمیٹی 46 اڈا ،میونسپل کمیٹی ساہیوال میونسپل کمیٹی فاروکہ،تحصیل کونسل فروکہ ، میونسپل کمیٹی سلانوالی، تحصیل کونسل سلانوالی،میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر میونسپل کمیٹی چھاوریاں میونسپل کمیٹی شاہپور سٹی ،میونسپل کمیٹی بھیرہ ،میونسپل کمیٹی میانی ،تحصیل کونسل بھیرہ ،میونسپل کمیٹی بنائی جا رہی ہیں اعتراضات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کی حد بندیوں کی حتمی منظوری کیلئے مسودہ حکومت کو ارسال کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں