سلانوالی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن

 سلانوالی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں کروڑوں کی مبینہ کرپشن

300سے زائد غریب سینٹری ورکرز کی ماہانہ تنخواہوں میں غیرقانونی کٹوتی 2025میں تقریباً ایک کروڑ 8لاکھ روپے ہڑپ کیے جانے کا الزام عائد

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ٹھیکے دار کی مبینہ کرپشن کی سنگین کہانی سامنے آ گئی ہے ، جہاں 300سے زائد غریب سینٹری ورکرز کی ماہانہ تنخواہوں میں غیرقانونی کٹوتی کر کے سال 2025کے دوران تقریباً ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے ہڑپ کئے جانے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سینٹری ورکرز کی مقررہ ماہانہ تنخواہ 37ہزار روپے ہے ، تاہم ٹھیکیدار ہر ملازم کی تنخواہ سے 3 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کر کے صرف 34 ہزار روپے ادا کر رہا ہے ۔ متاثرہ ورکرز نے جب مکمل تنخواہ کا مطالبہ کیا تو انہیں نوکری سے برخاست کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، اینٹی کرپشن حکام اور دیگر اعلیٰ اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کر کے لوٹی گئی رقم واپس دلوائی جائے اور کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں