بھیرہ میں بجلی بہتری منصوبہ‘ اہم ترقیاتی کام کی منظوری
بجلی کی بندش، ٹرپنگ اور وولٹیج کے مسائل میں نمایاں کمی آ جائے گی11کے وی بھیرہ سٹی فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا ئیگا،ملک صہیب
بھیرہ (نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بھیرہ شہر میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے اہم ترقیاتی منصوبے کی منظوری دیدی ہے ۔وہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے اچانک دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ 132 کے وی بھیرہ گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے 11 کے وی بھیرہ سٹی فیڈر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس سے بجلی کے بوجھ میں توازن پیدا ہو گا۔ صوبائی وزیر کے مطابق اس منصوبے پر 80لاکھ 98ہزار 543 روپے لاگت آئے گی، جس کی تکمیل کے بعد بجلی کی بندش، ٹرپنگ اور وولٹیج کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔